ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں جائیداد خریدنے کے لیے نیا قانون

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے جائیداد خریدنے سے متعلق نیا قانون جائزے کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے ملکی سرمایہ کاری فورم ’فرص‘ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں جائیداد خریدنے سے متعلق غیر ملکیوں کے لیے نیا قانون تیار کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کے جائیداد قانون کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، اس کا مسودہ رائے عامہ سے تجاویز حاصل کرنے کے لیے ’استطلاع‘ پورٹل پر جاری کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

سعودی وزیر نے کہا کہ نئے قانون کا اہم پہلو یہ ہے کہ غیر ملکیوں کو، خواہ وہ سعودی عرب میں مقیم ہوں یا نہ ہوں، اسی طرح غیر ملکی کمپنیوں کو جائیدادوں میں سرمایہ لگانے اور جائیدادوں کے مالک بننے کا موقع فراہم ہوگا۔

سعودی وزیر کے مطابق یہ نیا قانون کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیا جا سکے گا۔

خالد الفالح نے کہا کہ سعودی حکومت کمپنیوں پر انکم ٹیکس لگانے پر بھی غور کر رہی ہے، اور زکوٰۃ کی وصولی کے نئے نظام اور جامع سرمایہ کاری قانون کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں