اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

تحریک انصاف نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر مشاورت مکمل کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ممکنہ گرفتاری سے متعلق تحریک انصاف کے مرکزی قیادت کو ہدایت جاری کر دی۔

لاہور میں چیئرمین کی زمان پارک والی رہائشگاہ پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج اور عمران خان کی ممکمنہ گرفتاری کے معاملے پر پارٹی سربراہ نے سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف کے مرکزی قیادت کو ہدایت جاری کی ہے، تحریک انصاف کےکارکنان مختلف شفٹ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہونگے۔

- Advertisement -

امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی، عمران خان

پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف ٹاؤن کے ورکرز زمان پارک کے باہر ڈیوٹی دیں گے، ایک ہی دن میں ایک ٹاؤن کے ورکرز صبح شام 2 شفٹ میں زمان پارک کے باہر پہنچیں گے۔

 جبکہ دوسرے مرحلےمیں دیگر اضلاع کے کارکن بھی زمان پارک میں ڈیوٹی دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں