جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

دبنگ خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹیزر ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں سلمان خان کے علاوہ وینکٹیش ڈی، پوجا ہیگڑے، شہناز گل، جگاپتی باہو ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے فلم عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Shehnaaz Gill

- Advertisement -

سلمان خان فلمز کی پیشکش کسی کا بھائی کسی کی جان کی ہدایت کاری کے فرائض‌ فرہاد سمجی نے انجام دیے ہیں۔

یوٹیوب پر فلم کے ٹریلر کو ریلیز ہوتے ہی چند گھنٹوں میں لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔ اداکارہ پوجا ہیگڑے نے بھی فلم کا ٹریلر شیئر کیا جس میں دبنگ خان کو ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹیزر میں سلمان خان کو فائٹ کرتے دکھایا گیا ہے وہ کہتے ہیں کہ ’صحیح کا ہوگا صحیح اور غلط کا غلط۔‘ میرا کوئی نام نہیں ہے لیکن میں بھائی جان کے نام سے جانا جاتا ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pooja Hegde (@hegdepooja)

واضح رہے کہ سلمان خان کی آنے والی فلموں میں ’ٹائیگر تھری‘ اور دبنگ تھری بھی شامل ہیں، دونوں فلموں کو رواں سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں