17 C
Dublin
جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

بگٹی اسٹیڈیم کے انکلوژرز 10 پاکستانی کرکٹرز کے نام سے منسوب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے بگٹی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو 10 سابق بین الاقوامی کرکٹرز کے نام دے دیے۔

پی سی بی کے مطابق انکلوژرز مصباح الحق، شاہد آفریدی، یونس خان، ثناء میر، کرن بلوچ، سعید اجمل، ثقلین مشتاق، محمد یوسف، شعیب ملک اور شعیب خان کے نام منسوب کیے گئے، انکلوژرز کو پاکستان کرکٹ میں خدمات کے اعتراف میں ان کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا یہ اقدام صوبہ بلوچستان میں سہولیات کو بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں بالخصوص خواتین کو کھیل کی طرف راغب کرنے کے منصوبوں سے ہم آہنگ ہے۔

- Advertisement -

ثناء میر نے امید ظاہر کی کہ یہ اعزاز مزید نوجوان خواتین کو کرکٹر بننے کی ترغیب دے گا۔

شاہد آفریدی نے اس اعزاز پر اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کوئٹہ کے کرکٹرز کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں