بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے جوڑے کو ملنے والے مہنگے تحائف کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتھیا شیٹی کے والد سنیل شیٹی نے شادی کے موقع پر اپنی لاڈلی بیٹی کو ممبئی میں پرتعیش گھر تحفے میں دیا۔
اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان نے اپنے قریبی دوست سنیل شیٹی کی بیٹی کو شادی پر ایک مہنگی گاڑی تحفے میں دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اتھیا شیٹی کو ایک کروڑ 64 لاکھ روپے مالیت کی آڈی کار تحفے میں دی۔
جیکی شروف بھی سنیل شیٹی کے اچھے دوستوں میں سے ایک ہیں، انہوں نے اتھیا کو شادی کے موقع پر قیمتی گھڑی دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اس گھڑی کی قیمت 30 لاکھ روپے کے قریب ہے اور یہ Chopard برانڈ کی گھڑی ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ساتھی کرکٹر کے ایل راہول کو شادی کے موقع پر پر تعیش بی ایم ڈبلیو گاڑی تحفے میں دی، اس گاڑی کی مالیت دو کروڑ 17 لاکھ روپے ہے۔
فلم مبارکاں میں ساتھ کام کرنے والے ارجن کپور نے اتھیا شیٹی کو ہیروں سے مزین بریسلیٹ تحفے میں دیا۔ اس بریسلیٹ کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کے ایل راہول کو شادی پر کاواساکی ننجا اسپورٹس بائیک تحفے میں دی، اس بائیک کی مالیت 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔