اشتہار

آئی ایم ایف پاکستان سے کیوں ناراض ہوا ؟ مفتاح اسماعیل نے وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈالر فری فلوٹ سے آئی ایم ایف ناراض ہوا، آئی ایم ایف سے دوری کی وجہ سے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی بی اے میں مذاکرات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتےکہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا لیکن آئی ایم ایف سے دوری کی وجہ سے ڈیفالٹ کاخطرہ بڑھ گیاہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدےکےبعددیگرعالمی اداروں سےقرض لیناآسان ہوتا، ہم بہت محنت سےآئی ایم ایف کوواپس لائےتھے۔

- Advertisement -

نئی جماعت بنانے سے متعلق مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کوئی نئی جماعت نہیں بنارہے ،سیمینارکاسلسلہ شروع کیاہے اور پاکستان کومعاشی اور سماجی مسائل سے نکالنے کا پلان بنا رہے ہیں، ایک پریشرگروپ بنائیں گےتاکہ نئی حکومتیں ملکی مفادمیں فیصلےکریں۔

سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ ڈالرفری فلوٹ سےآئی ایم ایف ناراض ہوا، 10 فیصدترسیلات ایکسپورٹ کم ہوئیں اور آئی ایم ایف کاپروگرام رکنے سے عرب ملکوں کےبینکوں نے ری رول نہیں کیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پارٹی کاحصہ ہوں،اسحاق ڈارکافی عرصے سے میرےخلاف ہیں، اسحاق ڈار میرے خلاف پروگرام کرتا رہا، اینکرزسے بھی کراتے رہے، میری صلاحیت پر سوال اٹھایا جائے تو مجھے جواب دینےکاحق ہے، پارٹی نے مجھے جواب دینے سے روکا نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں