15.2 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

شرجیل میمن ایک بار پھر طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل انعام میمن کو ایک ہفتے میں دوسری بار طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نجی اسپتال کے ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ اسپتال میں شرجیل میمن کا چیک اپ کیا گیا، ان کو مزید دو اسٹنٹس ڈالے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دے دیا۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز شرجیل میمن کو سینے میں تکلیف ہونے کے باعث این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا تھا کہ صوبائی وزیر کے دل کی دو شریانیں بند تھیں، انہیں دو اسٹنٹ لگائے گئے۔ اگلے روز انہیں صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں