اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

اسحاق ڈار کی سودی نظام کے خاتمے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت سودی نظام کے خاتمے کیلئے پرُعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی شرعی عدالت کے ربا سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےکی جب کہ وزیرمملکت خزانہ، طارق باجوہ، گورنراسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ و دیگر بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیرخزانہ نے گورنراسٹیٹ کی سود سے پاک نظام کے نفاذ کیلئےکوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی معاونت سود سے پاک نظام کے نفاذ میں مددگار ثابت ہوگی۔

- Advertisement -

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے متعلقہ ذمہ داران کو سودی نطام کےخاتمےمیں حائل رکاوٹوں کو دور کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کمیٹیوں میں اسلامی قوانین کے پیشہ ور ماہرین کو شامل کرنے پر زور دیا۔

اجلاس میں اسلامی سوک بانڈز کے اجرا کیلئے علما اور اسلامی دانشوروں کی رہنمائی طلب کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں