پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں میں کتنے دن لگیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز اہم اجلاس کل طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں کیلئے 54 دن درکار ہیں۔ الیکشن کمیشن کو گورنرخیبرپختونخوا کی جانب سےخط کا جواب موصول ہو گیا ہے۔ گورنر نے انتخابات کیلئے 16 اپریل کی تاریخ تجویز کی ہے۔

گورنرپنجاب کی جانب سے تاحال پنجاب میں انتخابات کی تاریخ تجویز نہیں کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے نگراں وزرائے اعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخوا کو مراسلے ارسال کر دیے ہیں۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے صوبوں میں ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو جلد تبدیل کرلیں، شفاف الیکشن کےانعقادکیلئےہرممکن ٹرانسفرپوسٹنگ کاعمل مکمل کیا جائے۔

خط کے مطابق الیکشن کمیشن جلد صوبوں میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کرےگا۔ انتخابی شیڈول کے بعد کسی بھی قسم کی ٹرانسفرپوسٹنگ بندکردی جائےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں