اشتہار

سائنسدانوں نے کلوننگ کے ذریعے 18 ٹن دودھ دینے والی ‘سپر گائے’ بنا لی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے کلوننگ کے ذریعے 18 ٹن دودھ دینے والی ’سپر گائے‘ بناکر ڈیری فارم میں انقلاب برپا کردیا ہے۔

چین کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری کے سائنسدانوں نے زیادہ دودھ دینے والی گائے کے کان کے عضلات کا استعمال کرتے ہوئے سومیٹک سیل نیوکلیئر ٹرانسفر کے ذریعے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی حیاتیاتی سائنسدانوں نے کلوننگ کے ذریعے تین بچھڑے تیار کئے جو ملک کے مختلف فارموں میں اٹھائے گئے کلون شدہ اہداف سے لئے گئے تھے۔

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ کلون شدہ اہداف سے سپر گائے تیار کی گئیں جو ایک سال میں 18 ٹن اور زندگی بھر میں 100 ٹن سے زیادہ دودھ دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن نے چاکلیٹ کے زیورات پہن لیے، کیا وجہ مہنگا سونا ہے؟

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ جن یاپنگ نے کہا کہ چین میں مویشیوں کی بحالی کے لیے یہ تجربہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ چین میں 70 فیصد گائیں بیرون ملک سے خریدی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو سے تین سال کے دوران ہم ایک ہزار سے زیادہ سپر گائے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، یہ گائے بیرون ملک سے جانوروں کی سپلائی پر چین کے انحصار کو حل کرنے کیلئے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوں گی۔

واضح رہے کہ چینی سائنسدانوں نے حالیہ برسوں میں خاص طور پر خنزیر، گھوڑے، بلیوں، کتوں اور دیگر جانوروں کی کلوننگ کے متعدد کامیاب تجربات کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں