اشتہار

بھارت: سفاکیت کی انتہا، گھریلو ملازمہ کو کوڑے دان کا کھانا کھلادیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں جوڑے نے ایک گھریلو ملازمہ پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ریاست جھارکھنڈ کے علاقے نیو کالونی میں رونما ہوا، جہاں سفاک جوڑا مبینہ طور پر کئی ماہ سے کم سن ملازمہ پر تشدد کررہا تھا جبکہ شخص نے بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

رپورٹ کے مطابق جوڑا ملٹی نیشنل کمپنی میں ملازمت کرتا ہے جس نے اپنے بچے کی دیکھ بھال کے لئے چودہ سالہ لڑکی کو کام پر رکھا تھا۔

- Advertisement -

واقعہ رپورٹ ہونے پر مقامی پولیس حرکت میں آئی اور بچی کو سفاک جوڑے کی چنگل سے رہائی دلواتے ہوئے اسے اپنی تحویل میں لےلیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیوبا میں پولیس تھانے کے اندر 17 سالہ لڑکی تیز دھار آلے سے قتل

پولیس نے بتایا کہ بچی کے چہرے پر تشدد کے نشانات ہیں جبکہ ہاتھ اور پاؤں پر بھی زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

متاثرہ لڑکی کا تعلق رانچی سے ہے، جسے جوڑا کام ٹھیک سے نہ کرنے کے بہانے بے رحمی سے مارتے پیٹتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ سفاک لوگ پوری رات بچی کو جاگنے پر مجبور کرتے اور کھانا بھی نہیں دیتے تھے، بچی اپنی بھوک مٹانے کے لئے کوڑے دان میں پڑا کھانا کھاتی تھی۔

بچی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز اسے علاج ومعالجہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سفاک جوڑے کے خلاف دفعہ 323 (زخمی کرنا) اور 342 (غلط طور پر قید) اور جوینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ اور پوکسو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت نیو کالونی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور جوڑے کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں