اشتہار

صحتی ایپ کے نئے ورژن میں کیا نئی خوبیاں ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے صحتی ایپ کا نیا ورژن جاری کر دیا، جس میں کئی منفرد خوبیاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت نے ’صحتی‘ ایپ کا نیا ایڈیشن جاری کیا ہے، نئے ورژن میں منفرد خوبیاں ہیں، جس کے ذریعے صحت خدمات کے لیے بکنگ آسانی سے ہوگی اور بہت سی معیاری خدمات حاصل ہو سکیں گی۔

تطبیق صحتی ایپ سعودی عرب میں موجود افراد کو صحت خدمات کی فراہمی کے لیے ایک مشترکہ ایپ ہے، سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ نیا ایڈیشن طبی نسخوں کا جائزہ لینے کے علاوہ واک کے سلسلے کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

- Advertisement -

نئے ورژن میں خواتین کی صحت کے حوالے سے بھی خصوصی خدمات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، اور اب اس کے ذریعے دمہ کے مریضوں کے لیے بھی موسمی حالات کے بارے میں ابتدائی انتباہ مل سکے گا۔

صحتی ایپ میں دوائیں شامل کرانے اور ان کا وقت یاد دلانے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، صحتی (مائی ہیلتھ) ایپلی کیشن 27 ملین سے زیادہ افراد کے لیے ہے، اور یہ اب تک 11 ملین سے زیادہ صحت وزیٹرز کی بکنگ کر چکی ہے۔

اس ایپ سے 40 لاکھ افراد آن لائن فائدہ اٹھا چکے ہیں، اور اس کے ذریعے 7 لاکھ شہریوں کو فوری طبی مشاورت مہیا کی جا چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں