ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

لاہور ہائی کورٹ کا تین ماہ میں پنجاب میں الیکشن کرانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 90 روز میں پنجاب میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جسٹس جواد حسن نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت کی جانب سے مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن 90 روز کے اندر پنجاب میں الیکشن کرائیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن کرانےکی درخواست کو منظورکرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ الیکشن کمیشن آئین میں دی گئی مدت میں انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔

- Advertisement -

اس سے قبل آئی جی پنجاب نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ انتخابات سے متعلق جو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہوگا ہم اس پر عملدرآمد کریں گے۔

دوران سماعت چیف سیکرٹری پنجاب نے آگاہ کیا تھا کہ ہم آئین کے آرٹیکل 220 پر عملدرآمد کے پابند ہیں عدالت اور الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے ہم اس پر عملدرآمد کرینگے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے بروقت الیکشن کروانے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے۔

عدلیہ ،چیف سیکرٹری، فنانس سب نے افسران اور فنڈز دینے سے معذرت کرلی ہے الیکشن کمیشن ایسے حالات میں کیسے الیکشن کروا سکتا ہے؟ ہمیں الیکشن کرانے کے لیے 14 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں