اشتہار

ترکیہ میں ریسکیو آپریشن : پاکستانی ریسکیو ورکرز سب سے آگے

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : پاکستانی ریسکیو ورکرز نے ترکیہ میں چار روز سے ملبے تلے پھنسے 4 سال کے بچے کو باحفاظت نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مدد کرنے کیلئے پاکستان کے ریسکیو ورکرز سب سے آگے ہیں۔

پاکستان کے ماہر ریسکیو ورکرز نے چار روز سے ملبے تلے پھنسے چار سال کے بچے کو باحفاظت نکال لیا، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بچے کو بچایا گیا۔

- Advertisement -

خیال رہے پاکستان آرمی 48 گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیوآپریشن میں مصروف عمل ہے۔

پاک آرمی کاترکیہ کےصوبے ادیامان میں 17مقامات پرریسکیواینڈسرچ آپریشن جاری ہے ، اس دوران ریسکیوٹیموں نے گزشتہ 72گھنٹوں میں ملبےتلےدبے5اور افرادکوزندہ بچایا تھا۔

پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے 41 مزیدلاشیں ملبے سے نکال کرورثاء کے حوالے کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں