منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پاکستانی بیٹر عائشہ نسیم نے بھارتی بولرز کی درگت بنادی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیولینڈ: پاکستانی بیٹر عائشہ نسیم نے بھارتی بولرز کے اوسان خطا کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر نیولینڈ میں کھیلے جارہے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستانی مڈل آرڈر بیٹرز عائشہ نسیم نے بھارتی بولرز کی درگت بناڈالی۔

عائشہ نسیم نے میچ کے اختتامی لمحات میں برق رفتاری کے ساتھ رنز اسکور کئے اور 25 گیندوں پر 43 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔

- Advertisement -

عائشہ نسیم کی اس اننگز میں دو بلند وبالا چھکے بھی شامل تھے، عائشہ نسیم اور کپتان بسمہ معروف کی نصف سینچری کی بدولت پاکستان نے بھارت کو جیت کے لئے 149 رنز کا ہدف دیا۔

اسی میچ میں بسمہ معروف نے 55 گیندوں میں 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ان کی دلکش اننگز میں 7 چوکے بھی شامل تھے، اسی کے ساتھ ہی بسمہ معروف کی بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں نصف سینچریوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کئے اور بھارت کو جیت کے لئے 150 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کی جانب سے رادھا یادیو نے دو جبکہ دبتی شرما اور پوجا وسترکار نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں