منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

حکمرانوں کی وجہ سے آج پاکستان تماشہ بن گیا، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے آج پاکستان ایک تماشہ بن گیا ہے، ہم اپنے کیسز ختم کرانے کیلئے نہیں نکلے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے نکلے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ غریبوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا گیا، پشاور میں ایک ڈرائیور اپنے بچوں کے لیے آٹا لے کر جارہا تھا پولیس نے روک لیا جبکہ سندھ میں ایک مزدور آٹا لینے کے لیے لائن میں کھڑاتھا پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آج غریبوں کے بچے تعلیم کے بجائے آٹے کے حصول کیلئے ٹرکوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ ایک وقت کی روٹی کھاؤ، کوئی کہتا ہے ایک پیالی چائے پیو۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ زرعی اور صنعتی پاکستان کو کس نے تباہ کیا؟ کس نے توشہ خانہ اور پاکستان کے خزانے کو لوٹا؟ ہم اپنے مفاد اور کیسز ختم کرانے کیلئے نہیں نکلے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے نکلے ہیں، ان حکمرانوں کی وجہ سے آج پاکستان ایک تماشہ بن گیا ہے، کیا انہوں نے روٹی کپڑا مکان دیا؟ تبدیلی سرکار نے پنجاب کا بیڑا غرق کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں