12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

عمران خان دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے بے چین ہیں ، وزیراعظم کی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے بے چین ہیں ، ان کی سیاست جھوٹ پرمبنی ہے جو آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی چیئرمین کے بیانات کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کی ہرزہ سرائی قوم کو مایوس کررہی ہے، ان کی سیاست جھوٹ پرمبنی ہےجوآئے روز بے نقاب ہورہی ہے۔

ان کی ایک ہی مستقل مزاجی ہےکہ وہ دوبارہ اقتدارمیں آنے کیلئے بےچین ہیں ، خواہ اس کیلئے ملک کوایک طویل عرصےکیلئےعدم استحکام میں دھنسادیا جائے۔

- Advertisement -

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں