پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سجاد علی کا بہن سے متعلق خبروں پر وضاحتی بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکار سجاد علی نے سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں بہن سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان دے دیا۔

گلوکار سجاد علی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ فیک بہن اور جھوٹی کہانی بنائی گئی ہے جس میں لکھا گیا کہ ارب پتی گلوکار سجاد علی کی بہن بھیک مانگنے پر مجبور ہے۔

سجاد علی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ویڈیوز شہرت، پیسے اور دوسروں کی عزت خراب کرنے کے لیے بنائی جاتی ہیں نہ وہ عورت میری بہن ہے نہ کزن اور نہ ہی دور کی رشتے دار ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سجاد علی نے کہا کہ کسی نے تصویر کے ساتھ ایک بچپن کی تصویر بھی لگائی ہے جو کہ میری اہلیہ کی ہے۔

گلوکار نے کہا کہ اس طرح کی ویڈیوز اس لیے بنائے جاتے ہیں کہ اس کے پیچھے شہرت، پیسے چاہیے ہوتے ہیں اور کسی کی عزت خراب کرنی ہوتی ہے۔

سجاد علی نے کہا کہ ’نہ تو وہ میری بہن ہے، نہ کزن ہے اور نہ دور کی رشتے دار ہے نہ ہی اس کا اور میرا کوئی نوری سال کوئی تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتا ہوں لیکن وہ غریب عورت ہے جو لوگوں کے کہنے پر کچھ بھی کہنا شروع ہو جاتی ہے، اگر کوئی مدد چاہیے تھی تو مجھے براہ راست کہہ دیتے تو میں کچھ نہ کچھ مدد کر ہی لیتا، اتنا ڈرامہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی، مجھے لگتا ہے کہ اس سب کے پیچھے کوئی لوگ ہیں جو اس خاتون کو اکسا رہے ہیں۔

گلوکار نے مزید کہا کہ اس طرح کی مضحکہ خیز خبروں پر کچھ لوگ یقین کرلیتے ہیں اور پھر تبصرے بھی کرلیتے ہیں، حیرت اور افسوس اس بات پر ہے لوگ اس طرح کی چیزوں کو بغیر کسی تصدیق کے شیئر کردیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ’غریب خاتون‘ کو گلوکار سجاد علی کی بہن قرار دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں