12.9 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

مودی سرکار کی بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے والے ججز پر نوازشات کی بارش

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی : انتہا پسند مودی سرکار نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے والے پانچ میں سے تین ججوں کو ریٹائرمنٹ پر سرکاری عہدوں اور اعزازات سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق نہاد بھارتی انصاف کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر منظر عام پر آگیا، نریندرمودی سرکار پسند کا فیصلہ سنانے والے بھارتی ججز کو نواز نے لگی۔

انتہاپسندمودی سرکار کی بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانیوالےججزپرنوازشات کا سلسلہ جاری ہے، پانچ میں سے تین ججز کو ریٹائرمنٹ پر سرکاری عہدوں اور اعزازات سےنوازدیا گیا۔

- Advertisement -

کچھ دن قبل ریٹائر سپریم کورٹ جج عبدالنذیرکو آندھراپردیش کا گورنرنامزد کیا گیا جبکہ 2020 میں سابق بھارتی چیف جسٹس رانجن گوگوئی کوخارجہ امورکاچیئرمین بنایاگیاتھا۔

سابق بھارتی چیف جسٹس راجن گوگوئی کو اطلاعات،آئی ٹی کمیٹی چیئرمین بھی بنایاگیا تھا جبکہ نومبر2021میں جسٹس (ر)اشوک بھوسان کونیشنل ایپلٹ ٹریبونل کاسربراہ مقرر کیا گیا۔

خیال رہے نومبر2019میں بابری مسجد کا فیصلہ سنایا گیا تھا، فیصلے میں بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجدشہید کرنے کے واقعے کو درست قرار دیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی زمین پر رام مندر بنانے کا حکم دیا تھا، متنازع فیصلہ دینے والے 3 ججز پر نواز شات فیصلےکی غیرجانبداری پرسوال اٹھاتے ہیں۔

عالمی میڈیا پہلے ہی بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر اضطراب کا شکار ہے، کیا انسانی حقوق کی عالمی نتظیمیں بابری مسجد کے متنازع فیصلے کے خلاف آواز اٹھائیں گی؟۔۔کیا عالمی انصاف کےادارےبھارت میں انصاف کے گرتے پیمانوں پرآواز اٹھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں