12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

تاریخ رقم، پاکستانی ہربل بیج پر خلا میں تجربات، کئی ماہ بعد زمین پر واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے مختلف اجناس کے خلا میں بھیجے گئے ہائبرڈ بیج تجربات کے بعد دوبارہ زمین پر پہنچا دیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان بھی خلا میں ہائبرڈ بیجوں پر ہونے والے تاریخی تجربے کا حصہ بن گیا ہے اور مختلف اجناس کے بیج تجربات کے بعد زمین پر دوبارہ لائے گئے ہیں۔

پاکستان اور چین کے باہمی اشتراک سے گزشتہ سال 22 جون کو پاکستانی ہربل ہائبرڈ بیجوں کو خلا میں بھیجا گیا تھا جو کئی ماہ کے تجربات کے بعد واپس زمین پر لائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے چین کے معروف سائنسدان اور عالمی ادارہ برائے صحت کے چیف سائنٹسٹ اور روایتی ادویات پر ایڈوائزری پینل کے رکن پروفیسر ڈاکٹر لیو زنمن نے اس کا ایک تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خلا کے مختصر دوروں کے لیے ہائبرڈ بیج سائنسدانوں کو نئی اقسام تیار کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی وحیاتیاتی علوم جامعہ کراچی میں سائنسدانوں سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر لیو زنمن کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ بیج سائنسدانوں کی نہ صرف نئی اقسام تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گا بلکہ دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کو غذا کی فراہمی، آب وہوا میں تبدیلی اورلا علاج امراض کے علاج کی دریافت میں بھی معاون و مددگار ثابت ہوگا۔

چینی سائنسدان نے کہا کہ پاکستا ن اور چین میں روایتی ادویہ کی ایک طویل تاریخ موجود ہے۔ چین میں اب بھی فطری اور روایتی چینی ادویات جبکہ پاکستان میں روایتی یونانی ادویات کے استعمال کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ انھوں نے چین اور پاکستان کے تعاون سے متعلق خوش آئند توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون دراصل پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کانمایاں پہلو ہے۔

واضح رہے کہ چائینا مینڈ اسپیس ایجنسی(CMSA)نے گزشتہ سال جون میں پاکستانی ہربل بیج خلا میں بھیجے تھے اور چھ ماہ کی خلائی پرواز کے بعد دسمبر میں بحفاظت زمین پر انہیں واپس بھیج دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں