جمعہ, مئی 31, 2024
اشتہار

پڑوسی نے معمر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پڑوسی نے جھگڑے پر معمر خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش میں پانی کے معاملے پر پڑوسیوں میں جھگڑا ہوا جس پر معمر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

افسوسناک واقعہ اترپردیش کے ضلع بالیا کے گاؤں میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص خاتون کو مغلظات بک رہا ہے اور زمین پر موجود خاتون کے چہرے پر لاتیں مار رہا ہے۔

اس دوران کچھ لوگوں اس شخص کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ خاتون پر تشدد کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون اور پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب وہ گھر کے باہر پانی کے ٹینک سے پائپ جوڑنے کی کوشش کررہی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں