منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ترکی میں پھر خوفناک زلزلے

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی میں پیر کے رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 6.4 بتائی جارہی ہے۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کے مطابق شام کی سرحد کے قریب ترکی کے صوبہ ہاتائے کو دو بڑے زلزلوں نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔

اے ایف اے ڈی کے مطابق پہلے زلزلے کا مرکز، جس کی شدت 6.4 تھی، ضلع ڈیفنے تھا جب کہ 5.8 شدت کے ایک اور زلزلے کا مرکز ترکی کے ہاتائے کا ضلع سمنداگ تھا۔

- Advertisement -

زلزلے کے جھٹکے دس دیگر صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے جو دو بڑے زلزلوں سے خاصے متاثر تھے۔ زلزلے کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں میں خوف و ہراس ہے اور کھلے آسمان تلے آرہے ہیں۔

اس کے علاوہ شام، مصر، لبنان، عراق، فلسطین اور اردن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں