ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پشاور زلمی کو جھٹکا، اہم کھلاڑی اچانک امریکا روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور زلمی کو پی ایس ایل 8 کے جاری ٹورنامنٹ کے دوران بڑا جھٹکا لگا ہے اور اس کا ایک اہم غیر ملکی کھلاڑی اچانک لیگ چھوڑ کر امریکا روانہ ہوگیا ہے۔

پشاور زلمی کو یوں ٹورنامنٹ کے درمیان اچانک چھوڑ جانے والے کھلاڑی بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن ہیں جو امریکا روانہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ فیملی ایمرجنسی بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شکیب الحسن ایک فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے امریکا روانہ ہوئے ہیں اور ان کی جگہ زلمی نے عظمت اللہ اورکزئی کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

- Advertisement -

اگر پشاور زلمی ٹورنامنٹ کے پلے آف میں کوالیفائی کرتی ہے تو شکیب الحسن کی واپسی متوقع ہے۔
اس حوالے سے شکیب الحسن نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں عارضی طو رپر پی ایس ایل کو چھوڑ کر جا رہا ہوں کیونکہ بہت ضروری فیملی ایشو ہے۔ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں میں

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ سے ملاقات پر ننھی پرستار کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے، ویڈیو دیکھیں

دوسرے ہاف میں واپس لوٹ کر زلمی کو پھر سے چیمپئن بنانے کی مہم کا حصہ بنوں گا۔
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں میرے بہت چاہنے والے اور ان کے سامنے کھیلنا بہت ہی اچھا لگتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں