جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹر وولوارڈٹ پریس کانفرنس کے دوران گھبرا گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقہ کی اوپنر وولوارڈٹ نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ تیزمین برٹس 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
میچ کے بعد اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ وولوارڈٹ نیوز کانفرنس کے لیے آئیں تو گھبرا گئی اور صحافی کو ڈھونڈتی رہیں۔
وولوارڈٹ سے صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ مجھے سن سکتی ہیں؟ اس پر وہ کہنے لگیں کہ ’مجھے نہیں معلوم آپ کہاں ہیں؟‘
ویمن کرکٹر کو جب لوگوں نے زوم میٹنگ کا بتایا تو قہقہے لگ گئے اور وہ خود بھی مسکرانے لگیں۔