اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

 30 اپریل تک عمران خان پر حملے کا خطرہ ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 30 اپریل تک عمران خان پر حملےکا خطرہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ غریب کے لیے اس ملک میں کبھی صبح آئی نہیں ہے، 3 ججز کے فیصلے کو عزت نہ دینا ملکی وقار کو خاک میں ملانا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں کل عدالت کارروائی میں شامل تھا، سب لوگ متفق ہیں الیکشن 90 دن میں ہونگے، اس پر کسی کو اختلاف نہیں نگراں حکومت 90 دن میں ختم ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کون اس ملک کو سول نافرمانی کی طرف لیکر جارہا ہے، جس گھڑی کا انہوں نے انتخاب کیا وہ بڑی منحوس گھڑی تھی۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑچکی ہے، لطیف کھوسہ نے جوبات کہی ان کے الفاظ کو چومنےکو دل کرتا ہے، لطیف کھوسہ اور اعتزازا حسن پیپلزپارٹی کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن نےکہا 90 دن میں الیکشن کرانے کا فیصلہ تین نہیں تمام ججز کا ہے، یہ بات میں نہیں کہہ رہا اعتزازاحسن نےکی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ لوگ بیدار ہوچکے ہیں، وہ انتقام کی حد بھی جاسکتے ہیں، یہ ملک کسی اور طرف جارہا ہے، 30 اپریل تک عمران خان پر حملےکا خطرہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں