ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

’عدالتی فیصلے کی تضحیک کرنے والے کو کٹہرے میں کھڑا ہونا ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جو عدالت کے فیصلے کی تضحیک کریگا اسے عدالتی کٹہرے میں کھڑا ہونا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے پنجاب اور کے پی میں 90 روز میں الیکشن کرانے کے فیصلے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور جو بھی عدالت کے فیصلے کی تضحیک کرے گا اسے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا ہونا ہوگا۔

- Advertisement -

سینیئر سیاستدان نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول فیصلے سےغریب پر مہنگائی کی مزید بجلی گرے گی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں