17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں شرکت کی خواہش ظاہر کردی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں شرکت کی خواہش ظاہر کردی۔

پی ایس ایل 8 کے گزشتہ دنوں کھیلے گئے میچ میں کامیابی کے بعد لاہور قلندرز کے اسپنر راشد خان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’کیا شاندار میچ ہوا بھرپور سپورٹ کرنے پر شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

اس پوسٹ پر آسٹریلوی اوپنر نے لکھا کہ ’میں کب کھیل سکتا ہوں۔‘

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ سال دورہ پاکستان میں بھی ڈیوڈ وارنر نے کہا تھا کہ ’پی ایس ایل میں شرکت چاہتا ہوں مگر مصروفیات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو پاتا۔‘

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی بھی اپنی شاندار اننگز سے ٹیموں کو کامیابی سے ہمکنار کروا رہے ہیں۔

پی ایس ایل 8 میں آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائںٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

پشاور زلمی چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بالترتیب 4 اور 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں