ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

امیر ممالک دنیا میں غریبوں کی مشکلات کے ذمہ دار ہیں، اقوام متحدہ

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ : اقوام متحدہ نے دنیا کے امیر ممالک کو دیگر غریب ملکوں کے باشندوں کی مشکلات سے بھری زندگی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے غریب ممالک کی ترقی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اونتونیو گوتریس نے دنیا میں غربت کی بڑی وجہ امیر ممالک کو ٹھہرایا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا میں 40 سے زائد ایسے ملک ہیں جو انتہائی غربت کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیر ممالک غریب ملکوں پر دباؤ ڈال کر انہیں مختلف حربوں سے تنگ کررہے ہیں۔ امیر ممالک اور توانائی کی بڑی کمپنیوں کی جانب سے شرح سود میں اضافے کیلیے ترقی پذیر اور غریب ممالک پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، اُن کا یہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔

- Advertisement -
انتونیو گوتریس کے مطابق یہ ایسا شیطانی چکر ہے جس میں غریب ملکوں کی معیشت پھنس چکی ہے اور جس کے باعث ان ممالک میں صحت اور تعلیم کو بہتر بنانے کی کوششوں میں رکاوٹ آتی ہے۔

سیکریٹری جنرل یو این نے کہا کہ غریب ریاستیں غربت کے بدترین دور سے گزر رہی ہیں اُس کے باوجود بھی امیر ممالک کا رویہ درست نہیں ہورہا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امیر ممالک نے صرف اپنے فائدے کیلیے عالمی مالیاتی نظام ڈیزائن کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ امیر ممالک سالانہ 500 ارب ڈالر دوسرے ممالک کی مدد کیلیے فراہم کریں تاکہ وہ مشکلات سے باہر آسکیں اور اُن کی تعلیم، صحت اور معاشی نظام بہتر ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث تباہی کے شکار ممالک کے لیے کچھ نہیں کیا گیا اور انہیں جو امداد دی گئی وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایندھن سے منسلک کمپنیاں بہت زیادہ منافع کما رہی ہیں جبکہ دنیا میں لاکھوں افراد دو وقت کے کھانے کے لیے بھی کچھ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں