جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ منظرعام پر لانے کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ منظرعام پر لانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کرنے کی اجازت دے دی، یہ ریکارڈ انشااللہ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پرپوسٹ ہوگا۔

- Advertisement -

ملکی قانون کے مطابق غیر ملکی ریاست کے معززین سے ملنے والا کوئی بھی تحفہ ریاست کے ذخیرے یا توشہ خانہ میں رکھنا ضروری ہے۔

1974 میں قائم کیا گیا، توشہ خانہ کابینہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک محکمہ ہے اور اس میں حکمرانوں، اراکین پارلیمنٹ، بیوروکریٹس، اور دیگر حکومتوں اور ریاستوں کے سربراہان اور غیر ملکی معززین کی طرف سے حکام کو دیے گئے قیمتی تحائف محفوظ کیے جاتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کی تفصیلات چھپانے کے الزام کے بعد توشہ خانہ تنازعہ نے میڈیا کی توجہ حاصل کی۔

گزشتہ سال جون میں وزیراعظم شہباز شریف نے توشہ خانہ پالیسی کو ازسرنو ڈیزائن کرنے کے لیے وزارتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

کمیٹی دفاع، قانون اور تجارت کے وزراء پر مشتمل تھی۔ کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ، اطلاعات اور خارجہ امور بھی شامل تھے۔ کمیٹی نے ایک ماہ میں سفارشات کو حتمی شکل دے کر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں