ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

’ناٹو ناٹو‘ نے بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجیلس: جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری  کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔

مشہور ہدایتکار ایس ایس راجا مولی کی ہدایتکاری میں بننے والی تیلگو زبان کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہٹ فلم ’آر آر آر‘ کے گانے ناتو ناتو نے آسکر جیتنے والا پہلا بھارتی گانا بن کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں لیڈی گاگا اور ریحانہ جیسی امریکی گلوکاراؤں کے گانوں کو  پیچھے چھوڑتے ہوئے بلاک بسٹر گانے نے بہترین اوریجنل گانے کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

- Advertisement -

اس کے دلکش ٹیمپو اور کوریوگرافی نے دنیا بھر کے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور اسے 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔

دوسری جانب بھارت ایک اور ایوارڈ جیتا، فلم دی ایلیفینٹ وسپرز بیسٹ کو ڈاکو مینٹری شارٹ فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ آسکرز کی میزبانی جمی کامل نے کی جبکہ ان کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے بھی آسکرز کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں