اشتہار

تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 22 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی اور لیبیا کے بعد اب مڈغاسکر میں بھی غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 22 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے جزیرے مایوٹ جانے کی غرض سے جانے والی ایک کشتی ملک کے شمال میں واقع نوزی فالی نامی جزیرے کے قریب ڈوب گئی حادثے میں 22افراد ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے23افراد کو ڈوبنے سے بچالیا ہے، کشتی پر47 افراد سوار تھے جن میں سے دو گمشدہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

- Advertisement -

کشتی خراب موسم کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی، انسانی جانوں کو بچانے کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ جانے کے باعث 30 افراد لاپتہ ہوگئے۔ اطالوی کوسٹ گارڈز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد 17 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

کشتی خراب موسم کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی، انسانی جانوں کو بچانے کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں