13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

’ن لیگ سمیت کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے نہیں بھاگ سکتی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت اس الیکشن سے نہیں بھاگ سکتی ورنہ اس کا وجود ختم ہوجائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں سی پی این ای کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے دو صوبوں میں آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے تو آئین، قانون اور ریاست جاندار ہوگی۔ 75 سالوں میں پہلی بار دو صوبوں میں الیکشن ہو رہے ہیں دو میں نہیں۔ اس حوالے سے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بطور صدر ن لیگ کہنا چاہتا ہوں کہ اس الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے کیونکہ ن لیگ سمیت کوئی بھی جماعت اس الیکشن سے بھاگ نہیں سکتی ورنہ اس کا وجود ختم ہوجائے گا۔ اس لیے پارٹی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ہدایت کرچکا ہوں اور کاغذات نامزدگی جمع کرائے بھی جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو لکھ کر دیا کہ ہمارے ہاں سیریس تھریٹس ہیں۔ صوبے میں دہشتگردی حالیہ کچھ ماہ میں واپس آئی ہے اس سے پہلے وہاں دہشتگردی تھم چکی تھی۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے انتخابات کا فیصلہ کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں فیصلہ ہوا تھا کہ دوبارہ سے مردم شماری کرائی جائے۔ بعض سیاسی جماعتوں کو گزشتہ مردم شماری پر تحفظات تھے۔ وزرائے اعلیٰ کو بھی مردم شماری پر تحفظات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں