بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

گوگل میپس پر بھروسہ کرنا طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکنالوجی کے اس دور میں گوگل میپس کا استعمال جہاں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو آسان بناتا ہے وہیں کچھ مشکلات بھی کھڑی کر دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ایک طالب علم نے امتحانی مرکز پہنچنے کے لیے گوگل میپس کا استعمال کیا جو اسے بہت مہنگا پڑا۔

انٹرمیڈیٹ کا طالب علم امتحان میں شرکت کے لیے گھر سے روانہ ہوا لیکن وہ امتحانی مرکز سے واقف نہیں تھا۔ اس نے مرکز کا نام گوگل میپس پر لکھا اور اس کے بتائے ہوئے راستے پر چل پڑا۔

- Advertisement -

آدھے گھنٹے کا سفر طے کرنے کے بعد جب وہ گوگل کی بتائی لوکیشن تک پہنچا تو اس کے ہوش اڑ گئے۔

دراصل وہ غلط جگہ پر پہنچ گیا اور پھر لوگوں سے پتا معلوم کرتے کرتے امتحانی مرکز پہنچا تو امتحان میں شرکت کا وقت ختم ہو چکا تھا۔ گوگل میپس کی وجہ سے وہ امتحان دینے سے محروم ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں