12.3 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

میری گرفتاری عدالت میں پیش ہونے کیلئے نہیں مجھے مارنے کیلئے ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میری گرفتاری عدالت میں پیش ہونے کیلئے نہیں مجھے مارنے کیلئے ہے، کہہ دیا ہے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر اینکرز سے ملاقات کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ انتخاب کسی صورت 90دن سے آگے نہیں جانے دیں گے۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات 90 روز سے آگے گئے تو پھر آئینی تحریک چلائیں گے، کسی صورت آئین کی خلاف ورزی کرکے انتخابات آگےجانے نہیں دیں گے۔

گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میری گرفتاری عدالت میں پیش ہونے کیلئے نہیں مجھے مارنے کیلئے ہے،عدالت میں پیش ہونے سے کبھی انکار نہیں کیا لیکن یہ مجھے اس جگہ بلا رہے ہیں جس کے بارے میں مجھےسیکورٹی خدشات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی اور عملدرآمد پر یقین رکھتا ہوں، 18مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گا، کہہ دیا تھا عدالت میں پیش ہوں گا تو معلوم نہیں ڈرامہ کیوں رچایا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں