اشتہار

شیخ رشید کا ن لیگ اور پی پی قیادت کو اہم مشورہ!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے کیس 30 اپریل تک ختم کرا لیں ورنہ جیل جانا پڑے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے کیس 30 اپریل تک ختم کرا لیں ورنہ جیل جانا پڑے گا۔

سینیئر سیاستدان نے اپنے ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ 90 دن میں نگران حکومت ختم ہو جائے گی۔ نواز شریف کا انتظار کرتے کرتے لوگ تھک جائیں گے۔ 13 کے ٹولے کے پاس صوبوں میں کاغذات جمع کرانے کے ممبر بھی نہیں ہیں۔ کل فائل زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا یہ وقت ہی بتائے گا۔

- Advertisement -

اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور چین نے جھنڈی کرا دی ہے۔ دونوں ممالک پاکستان سے اکنامک ریفامز کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار 3 ماہ تک مذکرات مکمل نہ کرا سکے۔ یہ ڈالر 200 روپے کا کرانے آئے تھے اور 300 کا کرا دیا۔

 

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ مئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں۔ اجلاس مارچ کے بجائے اپریل تک موخر ہو گیا ہے۔ انفرادی ووٹنگ امریکا کے پاس ہے جس کا پاکستان پر شدید دباؤہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں