جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

ویڈیو: پیوٹن کا اچانک یوکرین کے مقبوضہ علاقے ماریوپول کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے مقبوضہ علاقے ماریوپول کا اچانک اور غیر معمولی دورہ کیا جس کے بارے میں جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن نے یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول کا ہفتے کی رات دورہ کیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن شہر کی گلیوں اور سڑکوں میں خود گاڑی ڈرائیور کر رہے ہیں۔ کچھ مقامات پر انہوں نے گاڑی سے اتر کر شہریوں سے گفتگو کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر روس کے نائب وزیر اعظم مارات خوشنولن نے صدر پیوتن کو شہر کی تعمیر نو کے بارے میں بریفنگ دی۔

ماریوپول میں روس یوکرین جنگ کے دوران تقریباً 20 ہزار لوگ ہلاک ہوئے۔ یہ علاقے پچھلے 10 ماہ سے روس کے قبضے میں ہے۔ جنگ میں یہاں زیادہ تر تعمیرات مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جس کے باعث لاکھوں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں