اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

دیر بالا سے ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ انسداد دہشتگرد (سی ٹی ڈی) ملاکنڈ ریجن نے دیر بالا کے علاقے دوبندو میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو گرفتار کرل لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تخریبی کارروائی کے عرض سے موجود دو انتہائی اہم دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت محمد الیاس عرف حمزہ خراسانی اور ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے، گرفتار دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

- Advertisement -

رواں سال 22 فروری کو سی ٹی ڈی نے پنجاب کے ضلع لیہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت عبدالقیوم کے نام سے ہوئی۔

گرفتار دہشتگرد لیہ میں حساس عمارت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، اس کے قبضے سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کر لیا گیا۔

پچھلے کچھ ماہ سے ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ دوسری جانب حساس ادارے اس کے خلاف کامیاب کارروائیاں بھی کر رہے ہیں۔

4 فروری کو سی ٹی ڈی نے پنجاب کے 4 اضلاع میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔ گوجرانوالہ، ڈی جی خان، بہاولپور اور لاہور سے گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا۔

دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ شرپسند حساس اضلاع میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں