11 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

شہید آئی ایس آئی بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ ادا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آئی ایس آئی کے شہید بریگیڈیئرمصطفیٰ کمال برکی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، جس میں صدر وزیر اعظم سمیت پاک فوج کے اعلیٰ حکام سمیت شہید کے اہل خانہ اور عزیزو اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نمازجنازہ کے موقع پر صدرمملکت عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نمازجنازہ میں ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، سرکاری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےافراد بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید بریگیڈئیر برکی نے ملک میں وحشیانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خاتمے اور سانحہ اے پی ایس کے دہشت گردوں کا سراغ لگانے اور خاتمےمیں اہم کردار ادا کیا تھا۔

قوم بریگیڈئیر برکی کی وطن کیلئے دی گئی عظیم قربانی اور شاندار خدمات کو تسلیم کرتی ہے، ہم دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کےعزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید بریگیڈئیر برکی نے12اکتوبر1995 کو مایہ ناز فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، ان کے سوگواران میں زوجہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے، وطن کی مٹی اور پوری قوم اپنے اس جری بیٹے کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقےانگوراڈا میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئرمصطفیٰ کمال برکی بہادری سے لڑتےہوئے شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی اور ٹیم نے دہشت گردوں کا دلیرانہ اندازمیں مقابلہ کیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے سات اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں