تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بریگیڈیئرمصطفیٰ کمال برکی شہید کون تھے؟

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان کےعلاقے انگوراڈا میں آج دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے وطن عزیز سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے والے عظیم بیٹے کو شہید کردیا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ شہید بریگیڈئیر مصطفیٰ کمال کون تھے؟۔

شہیدبریگیڈئیرمصطفیٰ کمال برکی کا تعلق انٹرسروسزانٹیلی جنس سےتھا، آپ نے نے1995 میں پاکستان کی مایہ نازفرنٹیئرفورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

بریگیڈیئربرکی کے سوگواران میں زوجہ، ایک بیٹا اورایک بیٹی شامل ہیں،وطن کی مٹی اورپوری قوم اپنےاس جری بیٹے کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ جنوبی وزیرستان کےعلاقےانگوراڈا میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، آئی ایس آئی کے اعلیٰ افسر شہید

فائرنگ کے نتیجے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئرمصطفیٰ کمال برکی بہادری سےلڑتےہوئےشہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی اور ٹیم نے دہشت گردوں کا دلیرانہ اندازمیں مقابلہ کیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے سات اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج،انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مادروطن کو دہشت گردی سےپاک کرنےکےعزم کااعادہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -