اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

’خوف کے بت توڑنے کا سبق اور بلٹ پروف ڈبے سے تقریر‘، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پورے پاکستان کو کہتا ہے کہ خوف کے بت توڑ دو وہ خود بلٹ پروف ڈبے میں تقریر کرتا ہے۔ یہ فراڈ اور دھوکے بازی اس لیے ہے ان کی پٹاری میں پڑا آخری جھوٹ میری جان کوخطرہ ہے، کہیں وہ بے نقاب نہ ہو جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن نہیں پھر سے اپنی سلیکشن کرانا چاہتے ہیں۔ آپ دس نکاتی ایجنڈے نہ دیں بلکہ ایک منصوبہ بتا دیں جو آپ نے بنایا ہو۔

- Advertisement -

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکری کے بجائے ایک کروڑ بے روزگار کر کے چلے گئے۔ نواز شریف کے پروگرامز کو اپنے پروگرامز بنا کر چلایا۔ اس شخص کی ذہنیت پر ملک کا آئین اور قانون نہیں چل سکتا۔ آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے تھے تو قومی اسمبلی کیوں توڑی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص نے پہلے عالمی سازش کا بیانیہ بنایا۔ سائفرکا بیانیہ ڈوبنے لگا تو کہا لانگ مارچ کروں گا۔ لانگ مارچ کے بعد کہا جیل بھرو تحریک چلاؤں گا۔ اب کہتا ہے میں الیکشن کراناچاہتا ہوں۔ سب جگہوں سے ناکامی کے بعد کہتے ہیں کہ میں ملنے کو تیار ہوں وہ کون لوگ ہیں جو اس شخص پر یقین کرتے ہیں۔ کل لاہور کے لوگوں نے اس شخص کو مسترد کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں