14 C
Dublin
بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

گھر میں لاشیں دیکھ کر پولیس کے ہوش اڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر میں ایک گھر کے اندر لاشیں دیکھ کر پولیس کے ہوش و حواس اڑ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے زہر کھا کر خودکشی کرلی۔ مرنے والوں کی شناخت میاں، بیوی اور دو بچوں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا تاہم پولیس کو ہفتہ کی دوپہر اس کی اطلاع ملی، ابتدائی تفتیش میں پتا چلا کہ جوڑے کے دونوں بچے صحت کے مسائل میں مبتلا تھے جو علاج کروانے کے باوجود ٹھیک نہ ہو سکے۔

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ لاشیں مردہ خانے میں رکھ دی لیکن تاحال ان کا پوسٹ مارٹم نہیں ہو سکا، ہم نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گھر سے پوٹاشیم سائینائیڈ کی بوتل برآمد ہوئی ہے، کہا جا رہا ہے کہ پہلے بچوں کو سائینائیڈ دے کر ہلاک کیا گیا پھر جوڑے نے سائینائیڈ پی کر خودکشی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں