10.9 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

4 بھائیوں نے اکلوتی بہن کے جہیز پر کروڑوں روپے اڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست راجستھان میں چار بھائیوں نے اکلوتی بہن کے جہیز پر کروڑوں روپے خرچ کر کے اپنے گاؤں میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاؤں ڈھنگسارا میں 26 مارچ کو بھنوری دیوی نامی لڑکی کی شادی ہوئی۔ اس کے چار بھائیوں نے جہیز کے لیے 8 کروڑ اور 31 لاکھ روپے خرچ کیے جو گاؤں میں اب تک کوئی خرچ نہیں کر سکا۔

بھنوری دیوی کو جہیز میں 2.21 کروڑ روپے نقد ملے جبکہ 100 بیگھہ زمین، جس کی مالیت 4 کروڑ روپے اور گودھا بھگوان داس گاؤں میں 1 بیگھہ زمین جس کی قیمت 50 لاکھ روپے ہے، ملی ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ایک کلو سے زیادہ سونا ملا جس کی قیمت 71 لاکھ روپے ہے جبکہ 14 کلو چاندی ملی جس کی قیمت 9.8 لاکھ روپے ہے۔ جہیز میں 7 لاکھ روپے کا ٹریکٹر بھی شامل ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ دلہن کے بھائیوں نے دُلہے کو ایک اسکوٹر اور دیگر تحائف بھی دیے جو سینکڑوں بیل گاڑیوں اور اونٹوں کا استعمال کرتے ہوئے ڈھنگسارا گاؤں سے رائدھانو گاؤں تک پہنچائے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں