12 C
Dublin
منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کےالیکٹرک کی ضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

کےالیکٹرک نے نیپرا میں سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی درخواست سے متعلق وضاحت دی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت وفاق صارفین کے لیے بجلی کے نرخ برابر رکھتی ہے اس حوالے سے وفاق نے نیپرا میں دو سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹز کا اطلاق نیپرا اور حکومت کے قوانین کے مطابق کیا جاتا ہے ان ایڈجسمنٹز کا اطلاق محدود مدت کیلئے ہوتا ہے جن کا تعین ریگولیٹر اور حکومت کرتی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق مالی سال 2022 کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں فی یونٹ 1.55 روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے منظوری کے بعد جولائی، اگست ستمبر 2022 میں استعمال شدہ یونٹ پر لاگو ہو کر اپریل تا جون میں وصول کئے جائیں گے۔

اسی طرح مالی سال 2023 کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں 1.48 روپے فی یونٹ سے 4.45 روپے فی یونٹ کی درخواست کی گئی ہے منظوری کے بعد فروری اور مارچ 2023 میں استعمال شدہ یونٹ پر لاگو ہو کر اپریل اور مئی 2023 کے بل میں وصول کئے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں