ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’زیادتی کی ایک حد ہوتی ہے، ٹیم کو عمر اکمل کی ضرورت ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل چھوٹے بھائی عمر اکمل کے حق میں بول پڑے۔

رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ زیادتی کی ایک حد ہوتی ہے قومی ٹیم کو عمر اکمل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر اکمل نے ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کیا ہے، مڈل آرڈر میں عمر اکمل جیسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو ٹیم کے لیے کھیلتا ہے اپنے لیے نہیں۔

- Advertisement -

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی، ٹیم مینجمنٹ یا کوئی کوچ نیا آتا ہے، بابر کپتان ہے، اس سمیت ان سب نے ٹیم بنانی ہے، کپتان پر منحصر ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، آنے والی سیریز میں پرامید ہوں کہ جب سب کو موقع دیا ہے تو اس کو بھی دیا جائے گا، جب عماد وسیم کا کم بیک ہوا ہے تو عمر کا بھی ہوگا۔

سابق کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ عمر کو پی ایس ایل میں کم موقع ملا، کوئٹہ کے لیے جب بھی وہ بیٹنگ کرنے آتا کم گیندیں باقی رہتی تھیں، اس میں بھی اس نے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں