اشتہار

حسان نیازی کی دو مقدمات میں ضمانتیں منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو دو مقدمات میں عبوری ضمانت مل گئی، پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے ریس کورس تھانہ کے تحت مقدمے میں عبوری ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور کی جبکہ تھانہ شادمان کے مقدمے میں سیشن کورٹ نے عبوری ضمانت منظور کی۔

- Advertisement -

عدالت نے پولیس کو 8 اپریل تک حسان نیازی کو گرفتار کرنے سے روک دیا، حسان نیازی کے وکیل صدر لاہور بار رانا انتظار عدالت میں پیش ہوئے۔

حسان نیازی کے وکیل رانا انتظار کا کہنا تھا کہ پولیس نے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کر رکھا ہے، شامل تفتیش ہو کر بےگناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے درخواست ضمانت پر سماعت کی تو حسان نیازی اپنے وکیل رانا انتظار کے ساتھ پیش ہوئے، سماعت کے دوران رانا انتظار نے نشاندہی کی اَن کے موکل حسان نیازی کو ہنگامہ آرائی کے ایک ایسے وقوعے میں نامزد کیا جہاں وہ موجود نہیں ہی تھے۔

وکیل کے مطابق پولیس نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا تاکہ انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جاسکے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہنگامہ آرائی اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمے میں بھی 8 اپریل تک اَن کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو حسان نیازی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں