اشتہار

عوام مکمل ریلیف سے محروم، پیٹرلیم لیوی میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نےعوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف سےمحروم کر دیا۔ ڈیزل پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 5 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 45 سے بڑھا کر 50 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ مٹی کے تیل پر 2 روپے 83 پیسے پٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل پر ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح 13روپے 78 پیسے فی لیٹر عائد کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے لیوی 50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

- Advertisement -

پٹرول پر لیوی پہلے ہی 50روپے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے جب کہ پٹرول اور ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستانی عوام اس کے ثمرات سے محروم ہیں۔ وزیر خزانہ نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں