ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر کے گرد ایف بی آر اور ایف آئی اے کا گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹرعمران منیار کے گرد ایف بی آر اور ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ایم ڈی عمران منیار کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ایف بی آر نے ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیار کو نوٹس جاری کردیا، نوٹس بیرون ملک اثاثے چھپانےاورٹیکس ادا نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نوٹس میں امریکا میں جائیداد کوٹیکس ریٹرن، ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر نہ کرنے پر وضاحت طلب کی گئی اور کہا گیا کہ عمران مینار کی امریکا میں باسٹھ کروڑ کی بارہ جائیدادیں ہیں، ان کے اثاثوں پر باسٹھ لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہے۔

ایف آئی اے نے بھی سوئی سدرن ایم ڈی کیخلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا، ایف آئی اے نے مبینہ طور پر دستاویزات میں جعلسازی پر نوٹس جاری کیا۔

ایس ایس جی سی کے کئی افسران نے عمران منیار کیخلاف شکایت کی، نوٹس کے مطابق ایم ڈی پر افسران کے سروس ریکارڈ میں ردوبدل کا الزام ہے۔

ایف آئی اے نے انکوائری کےلیےتمام ریکارڈطلب کرلیاہے، جس پر ایس ایس جی سی انتظامیہ نے ایف آئی اے سے مہلت طلب کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں