جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

انسان کو رشتوں کی قدر کرنی چاہیے، اداکارہ ثنا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی فلموں کی خوبرو اداکارہ ثنا نے اپنی طلاق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کچھ حقائق بیان کیے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ زندگی میں انسان کو رشتوں کی قدر کرنی چاہیے اچھا برا وقت سب پر آتا ہے۔

پاکستانی فلم اور ٹیلی وژن کی باصلاحیت اداکارہ ثنا نے 1997 میں فلموں سے کیریئر کا آغاز کیا، پاکستان کی کئی مشہور فلموں کے علاوہ کئی نامور ٹی وی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔

اداکارہ ثنا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کی رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن "شان سحر” میں میزبان ندا یاسر کے شو میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی کی تلخ یادیں ناظرین سے شیئر کیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ انسان پر کوئی مشکل آئے تو اس کا مطلب ہے کہ اللہ آپ کو مظبوط بنانا چاہتا ہے لیکن انسان کو تلخ نہیں ہونا چاہیے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ایک قول کہتے ہوئے اپنی بات کی وضاحت کی کہ "جب قدر نہ کرو تو خدا چھین لیتا ہے چاہے وہ عشق ہو یا رزق ہو”۔

زندگی میں انسان کو رشتوں کی قدر کرنی چاہیے، اس میں ہار جیت ضروری نہیں دونوں صورتوں میں ہار ہی ہوتی ہے، اگر کسی سے آپ کو محبت ہوجائے تو اس سے نفرت کبھی نہیں ہوسکتی، اچھا برا وقت سب پر آتا ہے اسے بہتر طریقے سے گزارا جائے۔

انہون نے کہا کہ میں نے اور فخر نے بہت احترام کے ساتھ شادی کے کئی برسوں کے بعد بہت سے نشیب و فراز سے گزر کر اپنا اپنا الگ راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رشتے ٹوٹنے سے تکلیف ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی خود کو زیادہ ٹوٹنے سے بچانے کے لیے کسی رشتے کو توڑنا لازمی ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ثنا فخر 2000 کی مقبول ہیروئنز میں سے ایک ہیں، انہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔ ثنا فخر نے 2008 میں فخر امام سے شادی کی تھی اب میں طلاق ہوچکی ہے، وہ دو بچوں کی والدہ بھی ہیں۔

ثنا فخر اگرچہ گزشتہ کچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں لیکن وہ ٹی وی شوز اور پروگراموں میں بطور مہمان دکھائی دیتی ہیں اور ماڈلنگ میں بھی حصہ لیتی رہتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں