17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عمران خان نے پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقاریر ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان نے احمد پنسوتہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جس میں چیرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کی پابندی کا نوٹیفیکیشن معطل کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے روکا جا رہا ہے جو کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

- Advertisement -

درخواست گزار نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو عمران خان کی تقاریر نشر نہ کرنے کے لیے پریشرائز کیا جا رہا ہے لہٰذا پیمرا چیرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں