جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

اسرائیل سے تجارت : وزارت تجارت نے سختی سے تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل سے تجارت کی خبروں کے حوالے سے ہونے والی افواہیں دم توڑ گئیں، ترجمان دفتر خارجہ کے بعد وزارت تجارت کا اہم بیان بھی سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت تجارت نے اسرائیل سے تجارت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سے تجارتی تعلقات ہیں اور نہ ہی استوار کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور اسرائیل کی مابین تجارتی تعلقات استوار ہونے کی افواہیں پروپیگنڈا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی یہودی کانگریس کی پریس ریلیز کا غلط مطلب اخذ کیا گیا، کانگریس نے بھی اسے آفیشل تجارت نہیں کہا، پاکستانی یہودی آفیشل بنک خلد نے ذاتی حیثیت سے کھانے پینے کی اشیاء کے تین نمونے متحدہ عرب امارات سے یروشلم اور حیفہ بھجوائے۔

- Advertisement -

ترجمان وفاقی وزارت تجارت نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اس اقدام کی کسی صورت معاونت نہیں کی اور نہ ہی بینکاری یا آفشیل چینلز استعمال کیے گئے۔ متحدہ عرب امارات سے پاکستان کی بات چیت میں اوریجن کے معاملے پر سختی سے عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے تجارت کے لیے 96 فیصد مصنوعات پر ڈیوٹی ٹیکس کم کیے ہیں، یو اے ای کے اس اقدام کا مقصد اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی تجارت کو فائدہ پہنچانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں